جمعرات, مئی 22, 2025
اشتہار

پاکستان کی کاروباری برادری کا "سپورٹ ترکیہ” مہم شروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کی کاروباری برادری نے "سپورٹ ترکیہ” مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا اور ترکیہ سے امپورٹس بڑھانے اور غیر معمولی تعاون کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ترکیہ مخالف مہم کے جواب میں پاکستان کی کاروباری برادری نے "سپورٹ ترکیہ” مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایف پی سی سی آئی کے قائم مقام صدر نے ترکیہ سے امپورٹس بڑھانے اور غیر معمولی تعاون کی ہدایت کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاروباری شعبے کو معمول سے بڑھ کر ترکئی کی حمایت کرنی چاہیے۔

خیال رہے بھارت میں ترکیہ کے سیب اور کمپنیوں کا بائیکاٹ جاری ہے، جبکہ ترک کمپنی نے سیکیورٹی کلیئرنس منسوخی پر مودی حکومت کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں : ترکیہ اور آذربائیجان کی "آپریشن بنیان مرصوص” کی حمایت پر بھارت سیخ پا

کمپنی نےمؤقف اپنایا کہ اچانک کیےگئےفیصلے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر بھارت میں ترکیہ اور آذربائیجان کے خلاف مہم جاری ہے۔

بھارتی ای کامرس پلیٹ فارمز نے ترک کپڑوں کی فروخت بند کر دی جبکہ بھارت میں ترک سیب اور ماربل کی تجارت شدید متاثر ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں جواہرات فروشوں نے روایتی ترک زیورات کے فروخت سے انکار کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں