اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ون ڈے انٹرنیشنل کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو ٹیسٹ میچوں کے لیے مجوزہ شیڈول بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے دسمبر میں شیڈول آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں سری لنکن بورڈ کو مجوزہ پروگرام بھجوادیا ہے۔

پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو 9 اور 10 دسمبر کی تاریخ دی ہے جب کہ کراچی اور راولپنڈی کے وینیو بتائے ہیں۔ مجوزہ شیڈول کا جائزہ لینے کے بعد سری لنکن بورڈ میچ کی تاریخ اور مقام کو فائنل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ سیریز: سری لنکن کرکٹ بورڈ کا وفد کراچی پہنچ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکن بورڈ کو میچز کے لیے سیکورٹی پلان اور تمام ترانتظامات کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ مجوزہ پروگرام سے اتفاق کے بعد تمام معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

پی سی بی کو یقین ہے کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد سری لنکن بورڈ اپنی ٹیسٹ ٹیم بھی پاکستان بھیجنے پر رضامند ہوجائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے درمیان ہوں‌ گے، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ممالک کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، حکام کی کوشش ہے کہ سری لنکا کے بعد بنگلا دیش بھی پاکستان کا دورے کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں