پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

پاکستان کے انرجی سیکٹر کا گردشی قرضہ تاریخ کی بَلند ترین سطح پر پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کے انرجی سیکٹر کا گردشی قرضہ تاریخ کی بَلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور ریکارڈ 4 ہزار 177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ ریکارڈ 4 ہزار 177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گردشی قرضہ 129 ارب روپے سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے، پاکستان اسٹیٹ آئل کا گردشی قرضہ چھ سو ارب روپے سے زائد ہے۔

پی ایس او کو تیل درآمد کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے ، کمپنی نے لیٹرآف کریڈٹ بچانے کیلئے وزارت خزانہ سے اسی ارب روپے مانگ لیے۔

گیس کےشعبےکا گردشی قرضہ بھی چودہ سوارب روپے پر پہنچ گیا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کمپنیوں کی نو سو پچاس ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔

گردشی قرضے کے باعث توانائی کی طلب اور فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں