پاکستانی کرکٹ ٹیم میں سب سےزیادہ مستی کون کرتا ہے؟قومی کرکٹرز نےالگ الگ کھلاڑیوں کوسلیکٹ کیا۔
فخر زمان نےعمران خان سینئر اور شاداب خان نےامام الحق جب کہ وہاب ریاض نےاحمد شہزاداور حارث رؤف نےموسیٰ خان کانام لیا۔
شاداب خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امام الحق کے ہوتے ہوئے ڈریسنگ روم میں کبھی خاموشی نہیں ہوئی، وہ بہت زیادہ ہنساتے ہیں اور ان کے لطیفے ختم نہیں ہوتے۔
Pakistan team members on one street cricket rule they would like to be inducted in professional cricket.#PAKvZIM #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/gwFf881LHc
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 5, 2020
شاداب خان نے کہا کہ حسن علی سمیت کسی کو گراؤنڈ میں اپنا دوست نہیں سمجھتا، گراؤنڈ کے باہر دوستی رکھتا ہوں میچ کے دوران صرف کھیل پر توجہ ہوتی ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ گزشتہ سیزن میں پشاور زلمی نے آپ کو ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا تھا تو کیا بدلہ لیں گے؟ جس پر کپتان نے کہا کہ پشاور سمیت ہر ٹیم سے بدلہ لیں گے، سب ٹیموں کے خلاف ڈٹ کر کھیلیں گے اور گزشتہ ہار کا بدلہ ضرور لیں گے۔
نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت سے نہ صرف ڈریسنگ روم کا ماحول خوشگوار ہوا ہے بلکہ گراؤنڈ میں بھی کھلاڑی ایک دوسرے سے دوستانہ رویہ اپناتے ہوئے ہنسی مزاق کرتے نظر آتے ہیں۔