جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا

اشتہار

حیرت انگیز

رواں مالی سال جولائی تا جنوری پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 7 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ 68 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا جب کہ گزشتہ مالی سال کے 7ماہ کرنٹ اکاؤنٹ  خسارہ 1ارب 80 کروڑ ڈالر سے زائد  تھا۔

5ماہ سرپلس  رہنے کے بعد جنوری 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 42 کروڑ ڈالر رہا۔ دسمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے سرپلس تھا۔

جنوری میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 42 کروڑ ڈالر رہا تاہم  جنوری کی درآمدات 11 فیصد بڑھ کر 5.45 ارب ڈالر رہیں۔ جنوری کی برآمدات تقریبا 4 فیصد کم ہوکر 2.94 ارب ڈالر رہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق جنوری کا تجارتی خسارہ 37 فیصد بڑھ کر 2.51 ارب ڈالر رہا جب کہ جنوری میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 26 فیصد بڑھ کر 3.56 ارب ڈالر رہا۔

مالی سال کے ابتدائی سات مہینوں میں کرنٹ اکاونٹ کھاتہ 68 کروڑ ڈالر سرپلس رہا۔ سات مہینوں میں ملکی درآمدات 33 ارب ڈالر اور برآمدات 19 ارب ڈالر رہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں