منگل, اکتوبر 22, 2024
اشتہار

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ دو ماہ لگاتار سرپلس ریکارڈ ہو گیا۔ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا جو ستمبر 2023ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔

 ماہانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ میں 310 فیصد بہتری آئی۔  اگست 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس دیکھا گیا۔

- Advertisement -

مالی سال 25ء کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سالانہ 92 فیصد کم ہوا۔   مالی سال 25ء کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.24 ارب ڈالر تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں