پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

اولمپک ہاکی مقابلوں میں کوالیفائی کرنے کا پاکستانی خواب چکنا چور

اشتہار

حیرت انگیز

مسقط: اولمپک ہاکی مقابلوں میں کوالیفائی کرنے کا پاکستانی خواب ادھورا رہ گیا، نیوزی لینڈ نے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ہاکی اولمپک کوالیفائرز میں تیسری پوزیشن کیلئے ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو2-3 سے شکست دے دی، جس کے بعد قومی ہاکی ٹیم پیرس اولمپکس سے باہر ہوگئی۔

میچ کے آغاز میں گرین شرٹس نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا مگر آخری کوارٹرز میں نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم کی جانب سے پے درپے گول نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پیرس اولمپکس میں جگہ بنانے کیلئے پاکستان کو آج کا میچ جیتنا لازمی تھا۔

- Advertisement -

میچ کے دوران دوسرے کوارٹر کے اختتام پر پاکستان ہاکی ٹیم کو 1-2 کی برتری حاصل تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے دونوں گول ابوبکر محمود نے اسکور کیے۔

چوتھے کوارٹرکے کھیل میں نیوزی لینڈ نے 2 گول اسکور کرتے ہوئے برتری حاصل کی اور مقابلہ 2 کے مقابلے میں 3 گولوں سے اپنے نام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں