اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈیویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک نے آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مال سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح پست ترین رہی۔
اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح بے قابو رہی، پاکستان میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کی گئی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں کہا کہ توقع ہے 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح بہتر ہوگی, رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط قائم کرنا ہوگا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں شرح نمو 6.7 فیصد اور سری لنکا میں 1.3 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ سال 2023-24 میں بنگلہ دیش 6.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا۔