اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھر رہی ہے، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعظم نےملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی معیشت کےحوالےسےاجلاس ہوا جس میں ملکی معیشت کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نےقرضوں کےبہتر انتظام سے متعلق معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے مینوفیکچرنگ شعبے میں مثبت رجحانات کومعیشت کیلئےخوش آئندقرار دیا۔اجلاس میں کوروناکی دوسری لہر،معیشت پرممکنہ اثرات پر تفصیلی بات چیت سمیت غریب طبقےکوتحفظ کی فراہمی سےمتعلق کفالت پروگرام پر گفتگو کی گئی۔

وزیر اعظم نےملکی معیشت میں بہتری اور استحکام کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے ابھررہی ہے جس کاسہرامعاشی ٹیم کی مربوط حکمتِ عملی کوجاتاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوروناکےخلاف اختیارکی گئی حکمت عملی کوعالمی سطح پرسراہاگیاہے اب معیشت کی بہتری کےثمرات عام آدمی تک جلدسےجلدپہنچنےچاہئیں۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، وزیرخارجہ شاہ محمود،خسروبختیار،حماداظہر، مشیرخزانہ حفیظ شیخ، ڈاکٹرعشرت حسین، معاون خصوصی وقارمسعود، معاونِ خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود بھی شریک ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں