بدھ, اپریل 16, 2025
اشتہار

افغانستان کو خوراک پہنچانے میں پاکستان کا مثالی کردار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : افغانستان لےلیے خوراک پہنچانے میں پاکستان نے مثالی کردار ادا کردیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عالمی ادارہ خوراک کو پاکستانی ایئرپورٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کے خصوصی ہیلی کاپٹر کےلیے اجازت مانگی گئی تھی، جس پر وزارت داخلہ کی جانب سے سی اے اے سے ہیلی کاپٹر کے داخلے کی درخواست کی گئی تھی، درخواست وصول ہونے پر سول ایوی ایشن تھارٹی نے اجازت نامہ جاری کردیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ورلڈ فوڈ پروگرام کا خصوصی ہیلی کاپٹر آج اسلام آباد پہنچے گا، جس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر کابل جائے گا جہاں ورلڈ فوڈ پروگرام کا عملہ افغانستان میں امدادی سرگرمیوں میں حصّہ لے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ورلڈ عملے کے آٹھ افراد اسلام آباد پہنچیں گے، اجازت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان آنے والے تمام مسافروں کو کرونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں