جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان کا وجود کشمیرکے بغیر نامکمل ہے،فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پرمختلف پروگرامز ترتیب دیےگئے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کا وجود کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، بھارت کشمیریوں کوحق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا، بھارت کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتا۔

- Advertisement -

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے، قائداعظم نے کشمیرکو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا، ہماری شہ رگ سےخون رس رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل پاکستانی قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرےگی، کل صبح 10 بجے دفترخارجہ کے سامنے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائےگی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کےحقو ق کا پاسبان اور نگہبان ہے، وزیراعظم عمران خان کی طرح ہم سب کشمیریوں کی آواز بنیں گے۔

قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پرمنظور

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ، جس میں کہاگیا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیاجائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں