بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

پاکستان کی پہلی کمرشل کورٹ کے لیے ججز نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کی پہلی کمرشل کورٹ فعال ہونے جارہی ہے، کمرشل کورٹ کے لیے ججز کو نامزد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی کمرشل کورٹس کے لیے ججز کو نامزد کردیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج راحیلہ جاوید کو کمرشل کورٹ کی جج نامزد کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج ساحر اسلام، زاہد حسین بختیار، ایڈیشنل سیشن جج رانا عمران اور سلابت جاوید کو بھی کمرشل کورٹ کے ججز نامزد کیا گیا ہے۔

تمام نئے ججز کی 10 جون تک ٹریننگ ہوگی، کمرشل کورٹس میں کمپنیز کے کیسز سنے جائیں گے۔

پاکستان کی پہلی کمرشل کورٹ کا افتتاح کچھ عرصہ قبل چیف جسٹس پاکستان نے کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں