تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بڑی خبر ، یورو 5 پٹرول کا پہلا جہاز پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد : پاکستان میں یورو 5 پٹرول کا پہلا جہاز پہنچ گیا ، ماحول دوست اعلیٰ کوالٹی کا پٹرول آئندہ ماہ ملک بھر میں دستیاب ہوگا اور اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں پہلے یہ پٹرول سپلائی کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مخصوص مافیا اور پٹرولیم کمپنیوں کی لابنگ بری طرح ناکام ہوگئی ، پاکستان میں پہلی بار یورو 5 پٹرول کی درآمد شروع کردی گئی، پی ایس او کی پہلی شپمنٹ یورو 5 پٹرول لے کر کراچی پہنچ گئی، ماحول دوست اعلیٰ کوالٹی کا پٹرول آئندہ ماہ ملک بھر میں دستیاب ہوگا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ماحولیات ملک امین اسلم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان میں یورو 5 پٹرول کا پہلا جہازپہنچ چکا ہے، یورو 5 آئندہ 10 سے 15 دن میں پی ایس اوپٹرول پمپس پر دستیاب ہوگا۔

معاون خصوصی ماحولیات کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ کو یکم ستمبر سے پٹرول کی دستیابی سےمتعلق آگاہ کردیاگیاہے، وزیراعظم کا فیصلہ ہے70 فیصددرآمدی پٹرول صرف یورو5 ہی ہوگا۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ یکم ستمبر کے بعد کسی اور کوالٹی کے پٹرول کی درآمد کی اجازت نہیں ہو گی، کوالٹی میں 10گنا بہتر ہونے کے باوجود پٹرول کی قیمت پرفرق نہیں پڑے گا، وزیراعظم اور کابینہ نے رکاوٹوں کے باوجود تاریخی فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص لابنگ چاہتی تھی کہ پاکستان میں یورو 5 نہ آ سکے، یورو5 پٹرول پاکستان آنے سے دوسری آئل کمپنیوں پر دباؤ بڑھے گا، آئل کمپنیوں کو اپنی پروڈکشن کوالٹی بہتربنانی پڑے گی۔

معاون خصوصی ماحولیات نے مزید کہا کہ اسموگ سے متاثرہ علاقوں میں پہلے یہ پٹرول سپلائی کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔