کراچی : پاکستان سے عازمین حج کی روانگی جمعرات سے شروع ہوگی، پہلی حج پروازبدھ کی رات1 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی حجاز مقدس روانگی کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
حکام نے بتایا کہ عازمین کی روانگی 9 مئی بدھ اور جمعرات کی علی الصبح سے شروع ہوگی، جمعرات کوعلی الصبح جناح ایئرپورٹ سے نجی ایرلائنزکی 2 پروازوں روانہ ہوں گی۔
کراچی ایئرپورٹ سے پہلی حج پروازبدھ کی رات 1بجکر45 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ نجی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز 180عازمین کولیکرمدینہ منورہ روانہ ہوگی۔
،وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نجی ایئرلائن سےدوسری حج پرواز150 عازمین کو لیکر کراچی سے مدینہ اور کراچی سے دوسری حج پرواز جمعرات کوعلی الصبح 2بجکر15 منٹ پر روانہ ہوگی۔
وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ کراچی میں امیگریشن کے بعد سعودی عرب میں عازمین کی امیگریشن نہیں ہوگی۔
کراچی سے سعودی عرب روڈٹومکہ منصوبے کے تحت سی اےاےکی جانب سےائیرپورٹ پر 8 سعودی امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں ، ایئرپورٹ پرقائم کاؤنٹرزپرسعودی امیگریشن کےسسٹم نصب کردیئے گئے۔
عازمین حج کےبیٹھنےکےلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،سی اے اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج گیٹ نمبر 24 سعودی امیگریشن،کسٹم حکام کیلئےمختص ہے۔
ایئرپورٹ پرروڈٹومکہ منصوبےکےتحت سعودی امیگریشن عملہ عازمین کی امیگریشن کرےگا، کراچی کےجناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ کوروڈٹومکہ منصوبےمیں شامل کیاگیا ہے۔
رواں سال 16ہزارسےزائدعازمین روڈٹومکہ منصوبےکےتحت سعودی عرب پہنچیں گے۔