منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

پاکستان کی پہلی ہائبرڈ فارمولا ون کار بنانے والے طلبہ نے برطانوی ایوارڈ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ملک کی پہلی پہلی ہائبرڈ فارمولا کار تیار کرنے والے نسٹ یونیورسٹی کے ہونہار طلبہ نے برطانیہ میں ایوارڈ جیت لیا۔

فارمولا ون کار ریس دنیا کے مہنگے ترین کھیلوں میں سے ایک ہے اور اس ریس کے لیے جو گاڑی ہوتی ہے، اس کی قیمت عام گاڑیوں سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔

فارمولا ون کار ریس جیسا مہنگا ترین کھیل پاکستان میں تو نہیں کھیلا جاتا ہے، لیکن پاکستانی طلبہ نے ملک کی پہلی ہائبرڈ فارمولا کار تیار کر کے بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ اس کار کی تیاری میں 80 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔

ان ہونہار طالبعلموں کا تعلق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ یونیورسٹی) سے ہے جنہوں نے 80 لاکھ روپے پاکستانی سے 6 ماہ کی مدت میں نہ صرف پاکستان کی پہلی ہائبرڈ فارمولا کار تیار کرلی بلکہ اپنی اس لاجواب کاوش پر برطانیہ میں ہونے والے مقابلے میں ایوارڈ بھی جیت لیا۔

یہ کار 52 طلبہ پر مشتمل ایک گروپ نے بنائی، جس کے ایک رکن مونس علی نے دعویٰ کیا اس گاڑی کو بنانے میں اعلیٰ کوالٹی کی کاربن فائبر اور گلاس فائبر کا استعمال بھی کیا گیا جبکہ یہ کار ایندھن کے ساتھ ایکسلریشن سے چارج ہوگی جس سے ماحول کا بھی تحفظ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی پہلی ہائبرڈ فارمولا کار کی تقریب رونمائی

ہائبرڈ فارمولا ون کار کے موجد طلبہ اپنے اس کارنامے اور ایوارڈ جیتنے پر خوش ہیں جب کہ یہ پوری پاکستانی قوم کیلیے بھی فخر کی بات ہے کہ جس کھیل میں ہمارا کوئی ڈرائیور نہیں، وہ کار ہمارے طلبہ نے بنالی لی اور ان کی صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف بھی کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں