لاہور: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتونِ اول بشری بی بی نے فاؤنٹین ہاؤس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معذور بے سہارا خواتین اور بچوں کے مسائل دریافت کیے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون اول اپنی قرببی دوست فرح خان کے ہمراہ لاہور کے فاؤنٹین ہاؤس پہنچی اور انہوں نے وہاں پر مقیم خواتین اور بچوں کے مسائل دریافت کیے۔
فاؤنٹین ہاؤس میں مقیم خواتین اور بچوں نے بشریٰ بی بی کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور اُن سے ملاقات کر کے مسرت کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
وزیراعظم کی اہلیہ نے انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ ’مستحق افراد قوم کا اثاثہ ہیں، ایسے بے سہارا لوگوں سے مل کر دل کو بہت زیادہ سکون ملتا ہے‘۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی نے یکم ستمبر کو لاہور میں واقع دارالشفقت کا دورہ کیا تھا جہاں وہ یتیم بچوں کے لیے کھانا لے کر پہنچی تھیں، خاتون اول نے نہ صرف یتیم بچوں کے ساتھ وقت گزارا تھا بلکہ دوپہر کا کھانا اُن کے ساتھ پہ کھایا تھا۔
عمران خان کی اہلیہ دارلشفقت میں موجود اسٹاف اور بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں تھی اور انہوں نے تصاویر بھی بنوائیں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی یتیم بچوں کے لئے کھانا لے کر دارالشفقت پہنچ گئیں
خیال رہے کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم اور بشریٰ بی بی بطور خاتون اول ستمبر میں پہلا لاہور کا دورہ کیا تھا۔
خاتون اول پاکستان نے عوام کے نام اپنے پہلے پیغام میں کہا تھا کہ اللہ نےہم پربہت بڑی ذمہ داری عائد کردی، عوام نے ہمیں منتخب کیا انشااللہ رب نے چاہا تو عمران خان عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔