پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پاکستان نے "سالڈ ویسٹ مینجمنٹ” میں خود انحصاری حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ساہیوال میں پاکستان کا پہلا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ لگا دیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان جلدسالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا افتتاح کریں گے، اس منصوبے سے شہر بھر کے کچرے کو ایک جگہ اکٹھا کرکے ری سائیکل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے "سالڈ ویسٹ مینجمنٹ” میں خودانحصاری حاصل کرلی، اب شہر شہر تعفن ، آلودگی پھیلانے والا کچرا بھی کارآمد بنایا جائے گا، کچرے سے "قیمتی کھاد” اور انرجی بیلز "ایندھن” تیارہوگا جبکہ کچرے میں موجود لوہا ، شیشہ ، پلاسٹک بھی دوبارہ کارآمد بنایا جائے گا۔

اس منصوبے کا آغازساہیوال سے ہوگا اور مرحلہ وار شہروں تک پھیلایا جائےگا ، اس سلسلے میں ساہیوال میں پاکستان کا پہلا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ لگا دیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان جلدسالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔

- Advertisement -

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں”میڈ ان پاکستان” مشنری نصب کی گئی ، جس پر مجموعی طورپر80 کروڑ روپے سے ایک ارب روپےتک لاگت آئی۔

ماحولیاتی مشیر ملک امین اسلم نے کہا کہ ساہیوال کےبعدپنجاب سمیت 80شہروں میں پلانٹس لگائیں گے، شہر بھر کے کچرے کو ایک جگہ اکٹھا کرکے ری سائیکل کیاجائےگا ، جس میں سے 65فیصدکچرےکی قیمتی ترین”قدرتی کھاد”تیارکی جائے گی اور 15فیصد کچرے کی انرجی بیلزیعنی ایندھن تیارہوگا جبکہ 20 فیصد کچرےکو ری سائیکل کرکے لوہا ،شیشہ ،پلاسٹک الگ کیاجائے گا۔

منصوبے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے آسان شرائط پر قرض دیا، اس منصوبے کیلیے ساہیوال میں 25 ایکٹر رقبہ سالڈویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کیلئےمختص کیا گیا۔

ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ساہیوال میں پائلٹ پراجیکٹ ہے،تمام شہروں تک پھیلائیں گے ، وزیر اعظم کو رواں ہفتے منصوبےکےبارےمیں بریفنگ دیں گے، شہربھرکےپانی کی نکاسی کابھی نیاسسٹم متعارف کرائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں