منگل, جون 4, 2024
اشتہار

پاکستان کا مالی خسارہ مزید بڑھ گیا، بیرونی سرمایہ کاری میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق مالیاتی خسارے میں 218 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مالیاتی خسارے میں 218 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ بیرونی سرمایہ کاری میں بھی 180.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنیادی خسارہ 511 ارب روپے رہا۔ اسٹیٹ بینک ذخائر 15 ارب ڈالر سے کم ہو کر 3 ارب 8 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں جب کہ مہنگائی کی شرح 6 ماہ میں 25 فیصد تک رہی ہے۔

- Advertisement -

لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 6 ماہ میں 3.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ رواں مالی سال کے 6 ماہ میں ترسیلات زر اور برآمدات میں بھی کمی کا سامنا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی مالی ذخائر میں کمی سمیت پی ایس ڈی پی اخراجات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے6 ماہ میں ترسیلات زر 11.1 فیصد کم ہوئیں جب کہ برآمدات میں 6.8 فیصد اور درآمدات میں 18.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 59.7 فیصد کمی ہوئی جب کہ ایف بی آر محصولات میں 17.4 فیصد کا اضافہ اور نان ٹیکس آمدنی میں 58.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں