ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

پاکستان کی امریکا کیلیے پروازوں سے متعلق اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

 امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ساتھ فلائٹ آپریشن بحال کرنے کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ڈی جی سول ایوی ایشن نادر شفیع ڈار کے مطابق پاکستان نے ایف اے اے کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کر دیے ہیں اور اس معاہدے میں زیر التوا مالیاتی ذمہ داریوں کو طے کیا جا رہا ہے۔

،ڈی جی سی اےاے کا کہنا ہے کہ جلد امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی ادائیگی کرنے جا رہے ہیں ایف اےاے کا وفد فروری یا مارچ تک پاکستان کا دورہ کرے گا اور امید ہے ایف اےاے میں پاکستان ٹو سے واپس ون کیٹیگری پر آجائے گا۔

- Advertisement -

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان کی امریکا کیلئے پروازیں 2017 میں بند ہوئی تھیں پاکستان سے امریکا ہفتے میں 6 پروازیں چلائی جاتی تھیں، ہفتے میں 4پروازیں نیو یارک اور 2 پروازیں شکاگو کیلئےچلائی جاتی تھیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں