جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستانی نوجوان کا ایک جملہ 3 لاکھ 77 ہزار سے زائد روپے میں نیلام

اشتہار

حیرت انگیز

دوستی کے بارے میں آپ نے بہت سی کہانیاں اور سچے واقعات سُنے ہوں گے اور بعض اوقات کئی دوستیوں کے افسوسناک اختتام سے بھی آپ بخوبی واقف ہوں گے۔

ایسی ہی ایک دوستی کی داستان ہم آپ کو سنانے جارہے ہیں جو 2015 میں جدا ہوئے لیکن اپنی دوستی کے اختتام کے اعلانیہ جملے کی وجہ سے دوبارہ دوست بن گئے، جی ہاں! گوجرنوالہ سے تعلق رکھنے والی آصف نے فیس بک پر لکھا تھا کہ ’مدثر سے میری دوستی ختم ہوگئی ہے اب میرا سچا دوست سلمان ہے‘۔

آصف نامی شخص کا یہ جملہ فیس بک پر اتنا وائرل ہوا کہ اب اس مزاحیہ پوسٹ کو این ایف ٹی فاؤنڈیشن نے نیلامی کےلیے پیش کردیا جس کی قیمت 2320 ڈالر مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 لاکھ 77 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

- Advertisement -

آصف اور مدثر کی دوستی کے اختتام کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو اتنا پسند آیا کہ اب کسی بھی رشتے کے اختتام یا کسی متنازعہ اعلان کےلیے اسی جملے کو استعمال کیا ہے اور ناموں کی تبدیلی کردی جاتی ہے۔

دنیا تو اب آصف اور مدثر کی دوستی کے اختتام کا جملہ کرتی رہے گی لیکن یہ دونوں پاکستانی نوجوان دوبارہ سے بہترین دوست بن چکے ہیں اور آصف نے مدثر کی تصویر کے ساتھ دوبارہ ایک جملہ پوسٹ کیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’اب مدثر اور سلمان دونوں میرے بہترین دوست ہیں‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں