اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

ریکوڈک کیس، اکسیڈ ٹریبونل میں پاکستان کی بڑی کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کو ریکوڈک کیس میں اکسیڈ ٹریبونل سے بڑی کامیابی مل گئی، پاکستان کو جرمانے پر حکم امتناع مل گیا۔

ریکوڈک کیس اکسیڈٹریبونل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، عالمی بینک کےثالثی فورم نےپاکستان کو 6ارب ڈالر جرمانہ پر حکم امتناع جاری کر دیا۔

جولائی2019 میں اکسیڈ ٹریبونل نے آسٹریلوی کمپنی کےحق میں فیصلہ دیا تھا اور اکسیڈنے پاکستان کو 6 ارب ڈالر ٹیتھیان کو ادا کرنےکاحکم سنایا تھا۔

- Advertisement -

اٹارنی جنرل آفس کے مطابق جرمانے پر حکم امتناع پاکستان اور قانونی ٹیم کی بڑی کامیابی ہے، جرمانہ کالعدم قراردلانے کےلیےقانونی کارروائی شروع کی تھی۔

اےجی آفس کا کہنا ہے کہ اکسیڈ نے پاکستان کی درخواست پرعبوری حکم امتناع دیا تھا، اپریل2020 میں حکم امتناع مستقل کرنےکی سماعت ہوئی اور 16ستمبر کو اکیسڈ نے پاکستان کےحق میں حکم امتناع مستقلی کا حکم دے دیا۔

اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ ریکوڈک معاملے پر حتمی سماعت مئی2021 میں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں