تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سری لنکا کےمیڈیکل اسٹوڈنٹ کے لئے پاکستان کا اہم فیصلہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ نے عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیاحت کے فروغ کیلئےتعاون بڑھانے کے بے پناہ مواقع ہیں، سری لنکا کی 62 فیصد آبادی بدھ مذہب کی پیروکار ہے اور ہماری گندھارا تہذیب اور شمالی علاقہ جات ان کیلئے بہت دلچسپی کی باعث بن سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ سری لنکا سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ سری لنکا سے ہمارے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں اور سری لنکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے تعاون کا مشکور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سری لنکا سے سیاسی مشاورت کا سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے اور بین الاقوامی فورمز پر دونوں ممالک میں ہم آہنگی بھی ہائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے دونوں کے تعلقات مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سب سے پہلا ایف ٹی اے معاہدہ سری لنکا سے کیا تھا لیکن اس کے باوجود ہماری دوطرفہ تجارت محدود رہی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دورہ میں سری لنکا سے معاشی تعاون کے فروغ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، سیاحت کے فروغ کےلیے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے بے پناہ مواقع ہیں، سری لنکا کی 62 فیصد آبادی بدھ مذہب کی پیروکار ہے اور ہماری گندھارا تہذیب ان کےلیے بہت دلچسپی کا باعث بن سکتی ہے اور ساتھ ہی ہمارے شمالی علاقہ جات بھی ان کےلیے دلچسپی کا سامنا مہیا کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع، سیکیورٹی تعاون یکساں اہمیت کے حامل ہیں، اس ضمن میں سری لنکا کو 15 ملین ڈالر کی کریڈٹ لائن کی پیشکش کی۔

ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ،شعبہ تعلیم میں تعاون اہمیت کاحامل ہے اور سری لنکا میں شرح خواندگی بہت بہتر ہے، پاکستان میڈیکل کے شعبے میں سری لنکا کی معاونت کرسکتا ہے، میڈیکل اداروں میں سری لنکن طلبا کو مزید 100 فیصد وظائف دیں گے۔

Comments

- Advertisement -