جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، پاکستان کی بھارتی وزیراعظم مودی کو شرکت کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہوگا پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اس میں دعوت دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان میں 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے حکومت پاکستان نے پڑوسی ملک بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو اس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان نے بھارتی وزیراعظم سمیت تمام رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دی ہے اور وزارت خارجہ مودی سمیت تمام ممالک کے سربراہوں کی اجلاس میں شرکت کی منتظر ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے طیارے کا پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولینڈ سے واپسی پر بھارتی وزیر اعظم کے طیارے نے کل (ہفتہ) پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔

سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ صبح سوا دس بجے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا، اور11 بج کر ایک منٹ پر بھارت میں داخل ہوا، بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ 46 منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہا۔

ذرائع نے کہا کہ نریندر مودی کا طیارہ چترال کے اوپر سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا، طیارہ اسلام آباد اور لاہور کے ایئر کنٹرول ایریا سے گزرا، طیارہ لاہور سے ہوتا ہوا امرتسر میں داخل ہوا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی قوانین کے مطابق وی آئی پی مومنٹ کے طیاروں کو اجازت دی جاتی ہے، اس طرح کی موومنٹ سے متعلق پاکستان کی ایئرپورٹ اتھارٹی کو پہلے سے روٹ سے متعلق آگاہ کر دیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں