تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاکستان کے عرفان محسود نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پشاور: جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے ایک اور ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود نے امریکی ریکارڈ ہولڈر رون کوپر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، عرفان محسود نے ایک منٹ میں ایک پاؤں پر 40 پونڈ وزن کے ساتھ 60 پش اپس لگا کر ریکارڈ توڑا۔

امریکی شہری ہولڈر رون کوپر نے ایک منٹ میں 40 پونڈ وزن کے ساتھ 53 پش اپس لگائے تھے۔

عرفان محسود کا کہنا تھا کہ رون کوپر کا ریکارڈ توڑنے کے بعد میرے ٹوٹل 31 گنیز ورلڈ ریکارڈ ہوگئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مزید ریکارڈز بنا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے عرفان محسود کو عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ عرفان محسود نے عالمی سطح پر وزیرستان اور پوری قوم کا نام روشن کیا ہے، وہ ناصرف وزیرستان بلکہ پوری قوم کا فخر ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عرفان محسود نے ایک ٹانگ پر کھڑے ہوکر گھٹنے سے ایک منٹ میں 87 ککس لگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

خیال رہے کہ عرفان محسود نے فائن آرٹس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے، اس سے قبل وہ کنگ فو میں نیشنل چمپئین بھی رہ چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے کئی دیگر اعزازات بھی حاصل کیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -