جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان میں رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے، انوشہ رحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان کاکہناہے کہ 2020 تک پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس 6 ارب تک پہنچ جائیں گی جبکہ پاکستان میں رجسٹرڈ آئی ٹی کمپنیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ۔

اسلام آباد میں نیشنل انکوبیشن سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انوشہ رحما ن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارتوں کی مرحلہ وار ای گورنمٹ نظام پر منتقلی کاکام جاری ہے وزارت آئی ٹی کو 100 فیصد ای گورنمنٹ نظام پر منتقل کیا جاچکا ہے ۔

انھوں نے کہاکہ نیشنل انکوبیشن سینٹر کے قیام سے نوجوان نسل کو اپنی صلاحیت نکھارنے کا موقع ملے گا، سیکرٹیر جنرل آئی ٹی یو ہولن ژاﺅ کا کہناتھاکہ انکوبیشن سنٹرزکامیاب اقتصادی ترقی کا اہم زریعہ ہیںآئی ٹی یو بھی آئی سی ٹی ایس ایم ایز کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔

تقریب سے خطاب میں موبی لنک کے سی ای او عامر ابراہیم کا کہنا تھا کہ نیشنل انکوبیشن سینٹر کے قیام کا مقصد ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے جبکہ اس انکوبیشن سنٹر کے قیام سے نوجوان انٹریپرینیورز کو مدد ملے گی اور انھیں ماہرین اور مشیروں تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔

انھوں نے بتایاکہ موبی لنک اس نیشنل انکوبیٹر سنٹر کو اپنے سروس ڈیلیوری پارٹنر ٹیم اپ کے زریعے آپریٹ کرے گا اور انٹریپرنییورز کو ماہرین تک رسائی دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں