اشتہار

پاکستان میں سب سے بڑی بین الاقوامی فضائی مشق کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر سہ ملکی فضائی مشق ’’انڈس شیلڈ‘‘ 2023 کا آغاز ہوگیا، تین برادر اسلامی ممالک فضائی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ’’انڈس شیلڈ‘‘ 2023 کی افتتاحی تقریب پاک فضائیہ کے آپریشنل بیس پر ہوئی۔ تین برادراسلامی ممالک کی فضائی مشق پاکستان میں سب سے بڑی بین الاقوامی مشق ہے۔ پاک فضائیہ کا ایئر پاور سینٹر آف ایکسیلینس مشق ’’انڈس شیلڈ‘‘ کی میزبانی کررہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ میزبان پاک فضائیہ کےساتھ ترکیہ اورسعودی عرب کی فضائی افواج بھی شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کے طیارےانڈس شیلڈ میں جوہر دکھائیں گے۔

- Advertisement -

ترکیہ اور سعودی شاہی فضائیہ کے طیارے بھی انڈس شیلڈ کا حصہ ہیں۔ 2 ہفتے پر محیط مشقوں میں فضائی قوت کی تمام جہتوں پر توجہ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشقوں میں مشترکہ کارروائیوں، تکنیکی استعداد کار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون شامل ہے۔ انڈس شیلڈ میں لڑاکا طیاروں، پائلٹس، ایئرڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی و گراؤنڈ عملہ شریک ہے۔

پاک فضائیہ نئے چیلنجز کا مقابلہ اور ملکی فضائی سرحدوں کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فضائی مشقیں مشترکہ تربیت کو فروغ دینے کے پاک فضائیہ کے عزم کا پختہ ثبوت ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں