اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

ایشیا کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں کل پاک بھارت ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں گی، کولمبو میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میچ کھیلا جارہا ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں ٹیموں کا میچ بارش کی نذر نہیں ہوگا۔

بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے کا امکان ہے اور بھارت کے خلاف محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

فہیم کو بنگلادیش کےخلاف میچ میں محمد نواز کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکی ہے، کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔‘

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ آج ٹریننگ سیشن کے بعد حتمی الیون کا فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں سے پاک بھارت میچ کے ریزرو ڈے کے لیے سیشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے حامی بھرلی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارشوں کے تناظر میں متعدد بار اعتراضات اٹھائے تھے ، جس کے کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا۔

اگر کل پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں