جمعہ, مئی 30, 2025
اشتہار

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹی 20 کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آْگئی۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق 8 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کو گزشتہ سال بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ ٹی 20 سیریز پاکستان کے لیے کامیابی حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اننگز کا آغاز کریں گے۔

انہوں نے حال ہی میں پی ایس ایل 10 میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے 12 میچوں میں 152.20 کے اسٹرائیک ریٹ سے 449 رنز بنائے جس میں تین نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل تھی۔

ان کے ساتھ دوسرے اوپنر صائم ایوب ہوں گے جو گزشتہ سال جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

فخر زمان نمبر تین پر بیٹنگ کرسکتے ہیں، مڈل آرڈر میں نوجوان ٹیلنٹ حسن نواز کے ساتھ کپتان سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

ممکنہ الیون میں دو ان فارم آل راؤنڈرز بھی شامل ہیں، نائب کپتان شاداب خان اور فہیم اشرف نے پی ایس ایل 10 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

بولنگ اٹیک میں حارث رؤف اور حسن علی شامل ہیں۔اسپنرز میں ابرار احمد شامل ہوسکتے ہیں جنہوں نے پی ایس ایل 10 میں 17 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 سیریز 2021 میں ہوئی تھی جب پاکستان نے بنگلادیش کا دورہ کیا تھا اور میزبان ٹیم کو 3-0 سے شکست دی تھی۔

ٹی 20 میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف 19 میں سے 16میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے، بنگلادیش کی ٹیم صرف تین فتوحات حاصل کرسکی ہے۔

پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون

صاحبزادہ فرحان صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حارث رؤف، حسن علی، ابرار احمد شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں