منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

پاکستان کے محمد آصف کی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ فائنل میں رسائی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق عالمی چیمپئن پاکستان کے محمد آصف نے آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

تیسری مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے والے محمد آصف نے سیمی فائنل میں قبرص کے کھلاڑی مائیکل جورجیو کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-5 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

آصف نے چوتھے فریم میں سنچری بریک کھیلا اور اپنا سلور میڈل پکا کرنے کے ساتھ تیسری بار فائنل میں جگہ بنائی۔

- Advertisement -

پاکستانی اسٹار کا فائنل میں مقاببلہ ایشین چیمپئن ایران سے تعلق رکھنے والے علی گھر غوزلو سے ہوگا۔

یاد رہے کہ محمد آصف کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ انہوں نے پہلی مارتبہ آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ 2012 میں جیتی تھی جب کہ 2019 میں وہ دوسری بار اسنوکر کے عالمی چیمپئن بنے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں