منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کرگئے

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے۔

 نصیر سومرو کے بھائی ریاض سومرو کے مطابق 56 سالہ نصیر کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

نصیر سومرو گھر میں زیر علاج تھے ان کی نماز جنازہ شکارپور میں کل صبح ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور ان کا شمار  دنیا کے طویل القامت افراد میں کیا جاتا تھا۔

دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ائیرلائن نے انہیں ملازمت بھی دے رکھی تھی۔

نصیر سومرو کے انتقال پر سابق سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے اظہار افسوس کیا اور کہا کہ نصیر پی آئی اے کے ملازم تھے۔

انہوں نے کہا کہ طویل القامت نصیر سومرو غیرمعمولی ہمت والے شخص تھے، نصیر سومرو نے تمام چیلنجز کا بہادی سے مقابلہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں