تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نئے وزیرخزانہ کا آئی ایم ایف سے سخت شرائط میں نرمی کا مطالبہ

اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کے مشن چیف سے سخت شرائط میں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا سیلاب کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کےمشن چیف برائے پاکستان سے رابطہ کیا۔

جس میں اسحاق دار نے نیتھن پورٹرکو سیلاب کے نقصانات کی تباہی سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے متاثرین کو ریلیف دینا چاہتے ہیں۔

وزیرخزانہ نے سخت شرائط میں نرمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھیں ، غریب طبقے کو مہنگائی سے بچانا چاہتے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے ذریعے مالیاتی خسارہ کم کریں گے، حکومت اصلاحات پرعمل پیرا رہے گی۔

آمشن چیف نیتھن پورٹر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سیلاب متاثرین کی معاونت کرےگا۔

وزیر خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر سے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے دوران ہونے والی ملاقات کا حوالہ بھی دیا ، جس میں آئی ایم ایف کے ایم ڈی نے سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے والی اس مشکل صورتحال میں پاکستان کا ساتھ دینے اور پروگرام کے حالات پر نظر ثانی کرنے کا عزم کیا تھا۔

وزیر خزانہ نے عالمی معیشت کے لیے مشکل وقت میں آئی ایم ایف کی حمایت پر آئی ایم ایف مشن چیف کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

- Advertisement -