تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاکستان کیلئے پہلا پیر المپک طلائی تمغہ جیتنے والے حیدر علی کی وطن واپسی ، شاندار استقبال

لاہور : پاکستان کیلئے پہلا پیر المپک طلائی تمغہ جیتنے والے حیدر علی کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا، حیدرعلی نے کہا کہ عوام کا شکر گزار ہوں، گولڈ میڈل جیتنا میرے لیے ایک خواب تھا جو اللہ تعالیٰ نے پورا کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے پہلا پیر المپک طلائی تمغہ جیتنے والے حیدر علی وطن پہنچ گئے، وزیرکھیل پنجاب رائےتیموربھٹی نےایئرپورٹ پراستقبال کیا اور ایتھلیٹ حیدرعلی کو گلدستہ پیش کیا۔

حیدرعلی کےعزیزواقارب،شہریوں کی جانب سےبھی پُرتپاک استقبال کیا ، اس موقع پر حیدرعلی نے کہا کہ عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے لیے دعا کی، گولڈمیڈل جیتنا میرے لیے ایک خواب تھا جو اللہ تعالیٰ نے پورا کیا، کوروناکی وجہ سے گراؤنڈ بند تھے،میں نے گھر میں محنت کی۔

وزیرکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کا کہنا تھا کہ حیدرعلی نےپوری دنیامیں پاکستان کاپرچم بلندکیا، وزیراعظم کےوژن کےمطابق کھلاڑیوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

رائے تیمور بھٹی نے مزید کہا کہ نپنجاب سےکھلاڑی ہر جگہ جاکر پاکستان کانام بلندکررہےہیں، میدانوں کوزیادہ سے زیادہ بنانا اور آباد کرنا ہماری پالیسی ہے۔

خیال رہے حیدرعلی نےٹوکیومیں منعقدہ پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Comments

- Advertisement -