اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کا پالیسی بیان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اشرف غنی کے ملک سے فرار اور طالبان کے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پیدا ہونے والی ‏صورتحال پر پاکستان نے پالیسی بیان جاری کر دیا ہے۔

پاکستان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر اپنی پالیسی واضح کر دی ہے۔ پالیسی بیان ‏وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔ اجلاس ‏میں مسلح افواج کےسربراہان شریک ہوئے جس میں خطےکی تازہ صورتحال اورعلاقائی سیکیورٹی ‏کاجائزہ لیاگیا۔

اجلاس کے شرکا کو افغانستان اور کابل کی صورتحال پربریفنگ دی گئی شرکاء نے اس عزم کا اعادہ ‏کیا کہ پاکستان اپنےہمسایہ ممالک میں امن واستحکام چاہتا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کاافغانستان میں سیاسی سرگرمیوں پر ‏زور دیتا ہے افغانستان میں تمام فریقین قانون کی بالادستی کاخیال رکھیں۔

پاکستان افغانستان میں عدم مداخلت کے اصول پرقائم رہےگا

اعلامیہ کے مطابق افغانستان کی سرزمین کسی اورملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے یقینی ‏بنائیں افغان سرزمین کوئی دہشت گردتنظیم استعمال نہ کرے اور فریقین تمام افغانوں کےبنیادی ‏انسانی حقوق کاتحفظ کریں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدرکی فوجی انخلاکےفیصلےکی توثیق درحقیقت تنازع ‏کامنطقی نتیجہ ہے دنیا کو چار دہائیوں کےدوران پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرناچاہیے پاکستان ‏افغانستان میں کئی دہائیوں سےجاری تنازع کاشکارہے پاکستان افغانستان میں امن اوراستحکام ‏کاخواہاں ہے عالمی برادری،افغان اسٹیک ہولڈرزکیساتھ سیاسی تصفیےکیلئےکام جاری رکھیں گے۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ افغانستان میں عدم مداخلت کے اصول پرقائم رہےگا۔ افغانستان ‏سے پاکستانیوں، سفارتکاروں،صحافیوں کونکالنےکیلئےاقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں پاکستانی سفارتخانےکی کوششوں کوسراہاگیا، وزیراعظم ‏نےپاکستانی سفارتخانےاورریاستی مشینری کی جاری کوششوں کو سراہا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان کےموقف کودہرایاگیاکہ افغان مسئلےکاکوئی فوجی حل نہیں، عالمی ‏برادری طویل مدتی امن، سلامتی اورترقی کیلئےمل کرکام کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں