تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان کی کُل آبادی میں اضافہ ہوگیا، نئے اعداد و شمار جاری

پاکستان کی کُل آبادی 22 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ ادارہ شماریات نے آبادی کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

نئے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی کُل آبادی 22 کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار 254 ہے۔ اس میں سے مردوں کی تعداد 11 کروڑ 16 لاکھ 93 ہزار 464 جبکہ خواتین کی 10 کروڑ 87 لاکھ 31 ہزار 790 ہے۔

ملک میں شہری علاقوں کی آبادی 8 کروڑ 10 لاکھ 14 ہزار 134 جبکہ دیہی علاقوں کی آبادی 13 کروڑ 94 لاکھ 11 ہزار 124 ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی آبادی 2017 کی مردم شماری کے مطابق 20 کروڑ 76 لاکھ سے زائد تھی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کی کُل آبادی 8 ارب سے بڑھ گئی ہے اور  پاکستان اس کا 3 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 تک دنیا کی آبادی ساڑھے 8 ارب ہونے کا امکان ہے۔ 1950 سے دنیا کی آبادی سست ترین شرح سے بڑھ رہی تھی۔ 2020 میں اس میں ایک فیصد کمی ہوئی۔

Comments

- Advertisement -