بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

پاکستان کی افغانستان کو چینی کی ریکارڈ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

جولائی تا دسمبر 2024 میں افغانستان کےلیے چینی کی برآمدات میں 3473 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ چینی کی برآمد کا ہے مالی سال کی پہلی ششماہی میں افغانستان کے لیے چینی کی برآمد21 کروڑ 18 لاکھ ڈالرز رہی۔

گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کےلیے چینی کی برآمد 59 لاکھ ڈالرز تھی۔

- Advertisement -

چینی کی برآمد میں غیرمعمولی اضافے کے ساتھ افغانستان کے لیے مجموعی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔ دسمبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کےلیے برآمدات میں 103 فیصد کا اضافہ ہوا۔

دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات میں 36 فیصد کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں52 فیصد کا اضافہ ہوا۔

جولائی تا دسمبر میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 75کروڑ 38 لاکھ ڈالرز رہیں۔ گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کےلیے برآمدات 49 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز تھیں۔

دسمبر 2024 میں افغانستان کےلیے پاکستانی برآمدات کا حجم 17کروڑ 51 لاکھ ڈالرز رہا۔ دسمبر 2023 میں افغانستان کےلیے برآمدات کا حجم 8 کروڑ60 لاکھ ڈالرز تھا۔

نومبر 2024 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تھیں۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں