اسلام آباد: پاکستان نے افغان ناظم الامور کے الزامات پر ردعمل دے دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کو ہمیشہ عزت دی، غیرقانونی غیرملکیوں کی واپسی کا منصوبہ 2023 میں شروع کیا واپسی کے عمل میں کسی کے ساتھ زیادتی یا ہراسانی نہیں کی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان حکام اپنے شہریوں کے حقوق کی حفاظت یقینی بنائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے افغان حکام سے بھرپور رابطہ کیا، پاکستان نے وسائل اور خدمات افغان پناہ گزینوں سے شیئر کیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کی واپسی کے لیے سازگار حالات بنانا افغان حکام کی ذمہ داری ہے، افغان ناظم الامور کے الزامات بے بنیاد ہیں۔