جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اشتعال انگیز بیانات، پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا جو اپنے ہمسایہ ممالک کیخلاف دہشت گردی کا استعمال کرتا ہے، دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں بھارتی وفد کے اشتعال انگیز بیانات پر پاکستانی سفارتکار ربیعہ اعجاز نے بھارت کاگھناؤنا چہرہ بےنقاب کردیا۔

ربیعہ اعجاز نے کہا بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اقوام متحدہ کے مبصرین کی جانب سے اسلاموفوبیا سے متعلق سوالات کا جواب دے۔

- Advertisement -

پاکستانی سفارتکار کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر کا غیر قانونی الحاق کشمیری کبھی قبول نہیں کریں گے، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت تسلیم شدہ تنازع ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا۔

پاکستانی وفد کی رکن نے زور دیا عالمی برادری جموں و کشمیر کے لوگوں کی مصیبتیں کم کرنے کیلئے کام کرے، کشمیریوں کو یو این چارٹر اور یواین ایس سی قراردادوں کے مطابق خودارادیت کا حق دیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ جو اپنے ہمسایہ ممالک کیخلاف دہشت گردی کا استعمال کرتا ہے، دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے، بھارت اقلیتوں، بشمول عیسائی، مسلمان اور دلت، کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتا ہے، اقوام متحدہ انسانی حقوق ماہرین نےبھارت میں محافظوں اورمیڈیاپرحملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کیخلاف اشتعال انگیز بیان بازی کو سیاسی فائدےکیلئےاستعمال کیا جاتا ہے ، نریندرمودی نے انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کو ’’درانداز‘‘کہا، 1971کےواقعات بھارت کی بیرونی جارحیت اورپاکستان کی قومی خود مختاری پر حملہ تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں