بدھ, جون 25, 2025
اشتہار

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں سعود شکیل کی تنزلی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق انگلینڈ کے جو روٹ بیٹنگ میں سرفہرست ہیں۔

پاکستان کے سعود شکیل دو درجے تنزلی کے بعد 10ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

سعود شکیل ٹاپ 10 میں واحد پاکستانی بیٹر ہیں، محمد رضوان نے اپنی 16ویں پوزیشن برقرار رکھی ہے۔

ہیروک بروک شاندار کارکردگی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ بھارت کے یشسول جیسوال چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

رشبھ پنت انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری کی بدولت ساتویں نمبر پر آگئے ہٰں۔ بین ڈکٹ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولنگ میں پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے وہ ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

بولنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ بدستور سرفہرست ہیں،ربادا دوسرے اور پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں