بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

امن عمل میں پاکستان کی خدمات قابل ستائش ہیں: افغانستان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: افغان صدر کے نمائندہ خصوصی عمرداؤدزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سیاسی قیادت میں روابط خوش آئند ہیں، پاکستان نے امن عمل میں اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے پاکستان کے لیے افغان صدر کے نمائندہ خصوصی عمرداؤدزنئی نے ملاقات کی اس موقع پر باہمی تعلقات اور تجارت کے فروع سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نمائندہ خصوصی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی خدمات قابل ستائش ہیں، پاکستان کے تعاون سے جاری منصوبوں کے لیے پاکستان کے مشکور ہیں۔

دریں اثنا اسد قیصر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام اخوت، ثقافت اور تاریخ کے رشتوں میں بندھے ہیں، افغانستان میں امن کےلیے پاکستان افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ مستحکم اور مضبوط افغانستان پاکستان اور خطے کے بہترین مفاد میں ہے، پاکستان کی خواہش ہے سی پیک منصوبے سے افغانستان استفادہ کرے، سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں