بدھ, جنوری 1, 2025
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اسکواڈ کا اعلان کیا، بابراعظم کپتان اور شاداب خان نائب کپتان ہونگے۔

اس کے علاوہ آصف علی، حیدرعلی ، افتخار احمد ،حارف رؤف، خوشدل شاہ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسین ، محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

Image

شان مسعود کو بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شمولیت کا پروانہ ملا جبکہ عامر جمال، محمد حارث ( ریزو وکٹ کیپر) ، شاہ نواز ڈاہانی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ابرار احمد(ریزو)، محمد وسیم جونئیر، اور عثمان قادر بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

No description available.

چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ یہی کھلاڑی نیوزی لینڈ میں ٹرائی سیریز کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہونگے جبکہ فخرزمان(ریزو)،شاہین آفریدی انگلینڈ، نیوزی لینڈ سیریز میں شامل نہیں، دونوں کی انجری کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں