اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فلسطین سے متعلق عالمی عدالت کے فیصلے پر پاکستان کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کیخلاف عالمی عدالت کی رائے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عدالت کی مشاورتی رائے پر فوری اور مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی عدالت کا فیصلہ ہے اسرائیل فلسطین پر قبضےکو فوری روکے اسرائیل کی غیرقانونی پالیسیاں اورطرزعمل عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے فیصلے کے مطابق غیرقانونی آبادکاری کی سرگرمیاں بند اور نقصان کاازالہ کیا جائے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے جولائی 2023 میں کیس پر عالمی عدالت میں درخواست جمع کرائی تھی اور پاکستان نے رواں برس عالمی عدالت میں کیس پر عوامی سماعت میں بھی حصہ لیا تھا پاکستان نےگزارشات میں فلسطینیوں کےحق خودارادیت کیلئےحمایت کا اعادہ کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ عدالتی فیصلہ اسرائیلی قبضے کے خاتمے کیلئے ایک اہم قدم ہو گا امید کرتے ہیں فلسطینیوں کیلئے محفوظ ریاست کےقیام کی جانب اہم قدم ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں