منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

جنین میں اسرائیلی حملوں پر پاکستان کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیل کے وحشیانہ آپریشن میں 10 فلسطینیوں کی شہادت پر پاکستان کا ردعمل آگیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے جنین میں گزشتہ روز سے اسرائیلی قابض فوج کی جانب سے کیے گئے چھاپوں اور فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

ترجمان نے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حملوں میں 10 فلسطینی شہید اور 50 کے قریب زخمی ہوئے قابض طاقت کی طرف سے فلسطین کے عوام کے خلاف تشدد کی یہ تازہ ترین قسط فوری طور پر ختم ہونی چاہیے عالمی برادری اسرائیلی قابض افواج کے ظالمانہ اور غیر قانونی اقدامات رکوائے۔

- Advertisement -

پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی برادری فلسطینی عوام کے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت سمیت ان کے حقوق اور آزادیوں کے مکمل حصول کے لیے ان کی جائز جدوجہد کے لیے اپنی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں