اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان کی ہونہار طالبہ نے اے سی سی اے میں 180 ممالک میں ٹاپ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

بونیر: صوابی سے تعلق رکھنے والی طالبہ سدرہ نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے امتحان میں 180ممالک کے طلباء و طالبات کو مات دے کر پوری دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

ریڈیو بونیر کے مطابق سدرہ نے حال ہی میں اے سی سی اے کے امتحان میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی امتحان میں 180ممالک کے قابل طلبا و طالبات نے حصہ لیا جس میں 100 فیصد نمبر حاصل کرکے سدرہ نے تاریخ رقم کردی۔

برطانوی یونیورسٹی کی جانب سے اے سی سی اے امتحان کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا تو سدرہ المنتہاءنے منیجمنٹ انفارمیشن کا امتحان دیا اور پوری دنیا میں پہلی پوزشن حاصل کی ‘ سدرہ کو اپنی کامیابی ای میل کےذریعے معلوم ہوئی۔

سدرہ کا کہنا ہے کہ ہمارے خطے سے بھارت ‘ سری لنکا ‘ ملائشیا سے بھی طلبہ اس امتحان میں شریک ہوتے ہی اورکل 180 ممالک میں اس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے‘ اتنے بہت سے ملکوں کے طلبہ کے درمیان نمایا ں کامیابی حاصل کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔

دنیا کے 180 ممالک میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والی سدرہ نے یہ ثابت کردیاکہ پاکستان کی لڑکیاں تعلیمی میدان میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

یاد رہے کہ اے سی سی اے ایک بین الاقوامی سرٹیفیکٹ ہے جس میں پاکستان سے طلبہ برٹش کونسل کے ذریعے شریک ہوتے ہیں اور انہیں برطانیہ سے ہی ڈگری دی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ 2007 سے پاکستان میں اے سی سی اے کرنے کے رحجان میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ہر سال ہزاروں طلبہ مختلف یونی ورسٹیوں اور کالجز کے ذریعے ا س امتحان میں شرکت کررہے ہیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان بھی اے سی سی اے کو ایم کا م کے برابر کی ڈگری تسلیم کرتا ہے جس کے سبب طلبہ کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں