پاکستان ٹی 20 اسکواڈ میں شامل کھلاڑی زمبابوے سے سیریز کیلیے بلاوائیو پہنچ گئے ہیں۔
پاک زمبابوے ٹی 20 سیریزکے لئے دبئی سے بلاوائیو پہنچنے والے کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، عرفات منہاس، عثمان خان، سفیان مقیم، عمیر بن یوسف اور قاسم اکرم شامل ہیں۔
پاک زمبابوے ٹی 20 سیریزکے لئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، حارث روف، صائم ایوب، ابرار احمد، حسیب اللّٰہ، محمد حسنین، عرفان خان، طیب طاہر، عامر جمال، جہانداد خان، عباس آفریدی پہلے سے بلاوائیو میں موجود ہیں۔
پاکستان ون ڈے اسکواڈ کے کپتان محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم زمبابوے سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 304 رنز کے تعاقب میں 40.1 اوورز میں 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں پاکستان نے میچ 99 رنز سے جیت لیا تھا۔
کپتان کریگ ایرون کی 51 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، برائن بینیٹ 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، سین ولیمز اور مرومانی نے 24، 24 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے 3 سابق کرکٹرز کرپشن کیس میں گرفتار
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، حارث رؤف، ابرار احمد اور عامر جمال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔