بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

پاکستان کا وہ ٹاپ آرڈر بلے باز جو کبھی رن آؤٹ نہیں ہوا!

اشتہار

حیرت انگیز

کرکٹ میں کھلاڑی رن آؤٹ بھی ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں ایک ایسا ٹاپ آرڈر کھلاڑی بھی رہا ہے جو کبھی رن آؤٹ نہیں ہوا۔

کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں بلے باز کو کئی طریقوں سے آؤٹ کر کے پویلین بھیجا جا سکتا ہے۔ ان میں کلین بولڈ، ایل بی ڈبلیو، کیچ آؤٹ، اسٹمپ آؤٹ ہٹ وکٹ کے علاوہ رن آؤٹ بھی شامل ہے۔

تاہم دنیا میں کچھ ایسے منفرد بلے باز بھی ہیں جو اپنے کیریئر کے دوران کبھی رن آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان میں ہی ایک بلے باز پاکستان کے سابق اوپنر بھی ہیں۔

- Advertisement -

وہ عظیم بلے باز 80 کی دہائی میں پاکستان ٹیم کی اوپننگ کرنے والے اور قومی ٹیم کو اپنی بیٹنگ سے کئی میچز جتوانے والے بیٹر مدثر نذر بھی ہیں۔ جن کا اعزاز منفرد بیٹ کیری بھی ہے۔ منفرد اس لیے کہ ان کے والد نذر محمد اور پھر بیٹے مدثر نذر نے ٹیسٹ میچز میں بیٹ کیری کیا جو کرکٹ میں کسی اور باپ بیٹے کی جوڑی نہ کر سکی۔

کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جس میں ایک بلے باز 10 طریقوں سے آؤٹ ہوسکتا ہے۔ ان میں سے ایک طریقہ رن آؤٹ کا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس انداز میں آؤٹ ہونے والے بلے باز کی وکٹ نہ تو گیند باز کو ملتی ہے اور نہ ہی وکٹ کیپر کو۔

کوئی بھی بلے باز اس وقت رن آؤٹ ہو جاتا ہے جب وہ گیند کھیلنے کے بعد رن لینے کی کوشش کرتا ہے لیکن اس سے پہلے کہ وہ رن مکمل کر سکے، اگر فیلڈر گیند کو اسٹمپ پر لگاتا ہے تو بلے باز رن آؤٹ ہو جاتا ہے۔ اس طرح ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں کئی کھلاڑی رن آؤٹ ہوتے ہیں کیونکہ کرکٹ کے اس مختصر فارمیٹ میں رنز بنانے کی جلدی ہوتی ہے۔

لیکن کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں رنز بنانے کی کوئی جلدی نہیں ہوتی، اس کے باوجود کھلاڑی اپنی غلط کال یا غلط فہمی کی وجہ سے رن آؤٹ ہو جاتے ہیں۔ حال ہی میں ختم ہونے والی بارڈر گواسکر ٹرافی میں، کوہلی اور جیسوال کے درمیان غلط فہمی کی وجہ سے، جیسوال 84 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے جو موضوع بحث رہا۔

لیکن جو کبھی رن آؤٹ نہ ہوا وہ نام ہے پاکستان کے سابق اوپنر مدثر نذر کا۔ مدثر نذر نے پاکستان کی جانب سے 76 ٹیسٹ میچوں میں 4114 رنز بنائے جس میں 10 سنچریاں شامل ہیں جب کہ انہوں نے 122 ون ڈے میچز کھیلے جس میں انہوں نے 2653 رنز بنائے۔ مدثر نذر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

ان کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں مزید 4 ایسے عظیم کھلاڑی ہیں جو اس طویل فارمیٹ میں کبھی رن آؤٹ نہیں ہوئے۔ ان بھارت اور انگلینڈ کے کرکٹرز شامل ہیں۔

بھارت کو اولین ون ڈے ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کپتان کپل دیو نے اپنے 16 سالہ کیریئر میں 131 ٹیسٹ میچز کھیلے لیکن ایک بار بھی رن آؤٹ نہیں ہوئے۔

انگلینڈ کے بلے باز پیٹر مے، گریم ہیک اور پال کالنگ ووڈ بھی اپنے ٹیسٹ کیریئر میں کبھی رن آؤٹ نہیں ہوئے۔

خواب نہیں حقیقت: ٹنڈولکر نے پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف میچ کھیلا!

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں