بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

چار ملکی ویمن فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں کھیلے جا رہے چار ملکی ویمن فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوموروس کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب میں کھیلے جا رہے چار ملکی ویمن انٹرنیشنل فرینڈلی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے کوموروس کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دے دی۔

پاکستان کو جیت دلانے والی فٹبالر انمول ہیرا نے کھیل کے آخری لمحات میں میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کرکے سبز ہلالی پرچم کو بلند کیا۔

ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا اگلا میچ 15 جنوری کو موریشس ویمن ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ویمن فٹبال ٹیم 6 سال بعد گزشتہ برس اکتوبر میں ایک بار پھر فیفا کی عالمی رینکنگ میں شامل ہوئی تھی۔

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے گزشتہ سال 2014 کے بعد پہلی مرتبہ انٹرنیشنل فٹبال ایونٹ کھیلا تھا۔ یوں قومی ٹیم 6 سال بعد پاکستان ویمن ٹیم فیفا رینکنگ میں دوبارہ شامل ہوئی تھی۔

اس سے قبل مسلسل انٹرنیشنل ایکشن سے آؤٹ ہونے کی وجہ سے پاکستانی ٹیم 2016 میں فیفا ویمن رینکنگ سے آؤٹ ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں