اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

پاکستان کا کم عمر ترین ماہر فلکیات

اشتہار

حیرت انگیز

17 سالہ عبداللہ سلمان پاکستان کے کم عمر ترین ماہرین فلکیات ہیں جنہوں نے 12 سال کی عمر میں اپنی ٹیلی اسکوپ خود بنائی۔

پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ہونہار نوجوان 17 سالہ عبداللہ سلمان کو پاکستان کا کم عمر ترین ماہر فلکیات ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے 12 سال کی عمر میں اپنی ٹیلی اسکوپ خود بنائی اور اس کی مدد سے چاند اور سیاروں کے مشاہدے کا آغاز کیا۔

عبداللہ شفیق نے قومی سطح پر فلکیات کے متعدد مقابلوں میں اول پوزیشن حاصل کی اور ان کے پاس ناسا کا ریسرچ سرٹریکفیٹ بھی ہے۔

- Advertisement -

وہ فیصل آباد آسٹرونومی سوسائٹی کے سربراہ اور اسکالر شپ پر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

عبداللہ شفیق نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو با خبر سویرا میں شرکت کی اور بتایا کہ ان کا خواب کہ وہ مستقبل میں فلکیات کے میدان میں پاکستان کو عالمی سطح تک لے جائیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں