پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے سیریز اپنے نام کرلی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کی جانب سے دیا گیا 179 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 17 اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا۔
کپتان بابر اعظم 42 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
محمد رضوان نے 4 چوکے اور 3 چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے، صائم ایوب 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، افتخار احمد 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اعظم خان 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آئرلینڈ کی جانب سے تین وکٹیں مارک ادائر نے حاصل کیں جبکہ کریگ یونگ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل آئرلینڈنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا تھا۔
کپتان لورکان ٹکر نے 73 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اینڈی بالبرنی 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ہیری ٹیکٹر نے بھی 30 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، عباس آفریدی نے 2، محمد عامر اور عماد وسیم ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
فاسٹ بولر حسن علی نے تین اوور میں 42 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
ڈبلن میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
قومی ٹیم میں نسیم شاہ کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی کی واپسی ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں کے درمیان تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔