کراچی: دورہ سری لنکا کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے تربیتی کیمپ میں ’سیناریو بیس‘ پریکٹس میچ جاری ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق دورہ سری لنکا کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑی سیناریو بیس پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں۔
سیناریو بیس پریکٹس میچ میں ایک ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور دوسری ٹیم کو امام الحق لیڈکر رہے ہیں، گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس بھی جاری ہے۔
پاکستان کے دورہ سری لنکا کے حوالے سے اہم خبر آگئی
تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد اور نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑی کیمپ میں شریک ہیں اس کے علاوہ شان مسعود نے کیمپ جوائن کرلیا جبکہ حسن علی کل کیمپ جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعہ تک جاری رہے گا، قومی کرکٹ ٹیم ہفتے کی رات کو دورہ سری لنکا کے لیے روانہ ہو گی۔