پاکپتن میں بچوں کے جھگڑے پر میاں بیوی نے گھر کے صحن میں کھیلتے 4 سالہ بچے کو تیز دھار آلے سے ذبح کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکپتن کے گاؤں مل کے رہائشی بشیر کے بچوں کا حفیظ کے بچوں سے جھگڑا ہوا تھا جس کی رنجش پر حفیظ نے اپنی بیوی آسیہ کے ساتھ مل کر 4 سالہ بیٹےعلی حسنین کو گھر کےصحن میں کھیلتے چار سالہ بچے کو کمرہ میں بند کردیا۔
بشیر نے بچے کی تلاش کے کمرہ کا دروازہ کھولا تو علی حسنین تیز دھار آلہ سے گلہ کٹا ہوا تھا۔
بچہ خون میں لت پت پڑا تھا جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او جاوید چدھڑ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے انہوں نے فرار ہونے والہ ملزمہ آسیہ کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔
پولیس نے مقتول کے والد بشیر کی رپورٹ مقدمہ درج کرلیا ہے۔